مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23331
باب: اگر کوئی شخص ( مدعی یا مدعی علیہ) قاضی سے گواہی دینے کا مطالبہ کریں
الرجل يدعي شهادة القاضي أو الوالي
٢٣٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن (ابن) (١) شبرمة عن الشعبي] (٢) قال: سألته عن رجل كان له على رجل (مال) (٣)، فأشهد (٤) شاهدين فاستقضى أحد الشاهدين، فقال الشعبي: جاء رجل إلى شريح يخاصم وأنا جالس (معه) (٥)، فجاء الآخر عليه بشاهد، ثم قال لشريح: أنت تشهد لي، فقال شريح: أئت (الأمير) (٦) حتى أشهد لك.حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کا مال دوسرے کے ذمہ تھا۔ اس نے دو گواہ پیش کر دئیے۔ پھر دو گواہوں میں سے ایک سے فیصلہ کروانا چاہا ؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا : ایک شخص جھگڑا لے کر حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس آیا اور میں ان کے پاس بیٹھا ہوا تھا، پھر دوسرا شخص آیا اس کے ساتھ ایک گواہ تھا، اس نے حضرت شریح رحمہ اللہ سے کہا : آپ میرے حق میں گواہی دیں، حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا : امیر کے پاس جاؤ تاکہ میں گواہی دے سکوں (یعنی پھر میں قاضی یا فیصل نہیں بنوں گا)