مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23325

باب: کوئی شخص اپنے غلام سے یوں کہے: اگر تو میرے قرض خواہ سے علیحدہ ہوا تو، تو آزاد ہے

في رجل قال (لغلامه): إن فارقت غريمي فأنت حر

حدیث نمبر: 23325
٢٣٣٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل (بن) (١) يوسف عن عمرو أن رجلا ⦗٢٠٦⦘ قال لغلامه: الزم فلانًا فإن (فارقته) (٢) فأنت حر، فقال: اشهدوا أني قد فارقته، فرفع ذلك إلى عمر بن عبد العزيز وهو أمير مكة فأجاز عتقه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنے غلام سے کہا، فلاں کے ساتھ رہ اور اگر تو اس سے جُدا ہوگیا تو آزاد ہے، غلام نے کہا گواہ رہو میں اس سے جدا ہوگیا تھا۔ معاملہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے پاس گیا جو اس وقت مکہ کے امیر تھے۔ آپ نے اس کی آزاد ی کا فیصلہ فرما دیا۔

حواشی
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ط]: (فارقت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23325
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 22359»