مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في المواصفة في البيع باب: غیر موجود چیز کی صرف صفت اور کیفیت بیان کرکے فروخت کرنا
حدیث نمبر: 23305
٢٣٣٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن مسلم عن إبراهيم [بن ميسرة قال: قلت لطاوس: الرجل يساومني بالسلعة وليست عندي، فيقول: (اشتره) (١) و (أشتري) (٢) منك، ولولا مكانه ما اشتريتها (٣) فكرهه طاوس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن میسرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے دریافت کیا : ایک شخص نے مجھ سے ایسے سامان کی قیمت لگائی جو میرے پاس نہیں ہے ۔ اور وہ کہتا ہے اس کو خرید لے میں تجھ سے خرید لوں گا۔ اور اگر اس کی جگہ ہوتا تو میں اس کو نہ خریدتا ؟ حضرت طاؤس نے اس بیع کو ناپسند فرمایا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (اشتري).
(٢) في [ط]: (اشتر).
(٣) في [ط، هـ]: زيادة (منك).