مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
من قال: (لا تؤذن) فيه و (لا تقيم) (تكفيك) إقامتهم باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مسجد میں دوسری بار اذان اور اقامت نہیں کہیں گے ، لوگوں کی اقامت ان کے لیے کافی ہے
حدیث نمبر: 2325
٢٣٢٥ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة: أن رجلًا جاء إلى المسجد (وقد) (١) صلوا، فذهب يقيم، فقال (له) (٢) عروة: مه! فإنا قد أقمنا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں آیا تو لوگ نماز پڑھ چکے تھے۔ وہ اقامت کہنے لگا تو حضرت عروہ نے فرمایا کہ ٹھہر جاؤ، ہم اقامت کہہ چکے ہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [د، هـ].
(٢) سقط من: [أ].