مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
العبد بين رجلين يعتقه أحدهما باب: غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو پھر اُن میں سے ایک اُس کو آزاد کر دے
حدیث نمبر: 23246
٢٣٢٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن قال: إن كان موسرًا ضمن، وكان الولاء له، وإن كان معسرًا سعى العبد، وكان الولاء بينهما.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آزاد کرنے والا مالک اگر مالدار ہے تو ساتھی کے لئے قیمت کا ضامن ہوگا اور غلام کی ولاء اسی کو ملے گی۔ اور اگر وہ غریب ہے تو غلام خود کوشش کرے گا ( بقیہ قیمت کی ) اور ولاء ان دونوں کو ملے گی۔