مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
(في الرجل) يجيء المسجد وقد صلوا (أيؤذن) ويقيم؟ باب: اگر آدمی مسجد میں جائے اور لوگ نماز پڑھ چکے ہوں تو کیا وہ اذان اور اقامت کہے گا ؟
حدیث نمبر: 2321
٢٣٢١ - حدثنا (أبو) (١) داود عن محمد بن (سليم) (٢) عن قتادة عن سعيد بن المسيب في القوم ينتهون إلى المسجد وقد (صلي) (٣) فيه قال: يؤذنون ويقيمون. - وقال قتادة: لا يأتيك من شهادة أن لا إله إلا اللَّه، وأن محمدا رسول اللَّه إلا خير.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر کچھ لوگ مسجد میں جائیں اور وہاں نماز ہوچکی ہو تو وہ اذان بھی دیں اور اقامت بھی کہیں۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی وحدانیت اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کا اقرار خیر ہی لائے گا۔
حواشی
(١) زيادة: (أبو) في [أ، جـ، ك].
(٢) في حاشية [ب]: (الراسبي).
(٣) في [ب، هـ]: (صلى).