مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
إذا أعتق بعض عبده في مرضه باب: جن حضرات نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کیا
حدیث نمبر: 23145
٢٣١٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء (في) (١) رجل أعتق ثلث عبده في مرضه، قال: يقام (في) (٢) ثلثه، فإن كان أوصى بوصايا استسعي العبد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے اپنا ثلث غلام مرض الوفات میں آزاد کردیا، فرمایا : وہ ثلث مال میں نافذہو گا، اور اگر اس نے وصیتوں میں اس کی وصیت بھی کی تھی تو غلام سے قیمت کی کوشش کروائی جائے گی۔
حواشی
(١) في [ط]: (عن).
(٢) في [ز]: (على).