مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يعتق عبده وليس له مال غيره باب: اس شخص کے بارے میں جو اپنا غلام آزاد کر دے ارو اس کی اس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد یا مال وغیرہ نہ ہو
حدیث نمبر: 23137
٢٣١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مطرف عن الشعبي في رجل أعتق عبده عند موته وليس له مال غيره، قال] (١): يقوم قيمة عدل ثم يسعى في قيمته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرض الوفات میں غلام آزاد کر دے اور اس کے پاس اس کے علاوہ دوسرا مال نہ ہو، تو ایک عادل شخص اس غلام کی قیمت لگائے گا اور پھر وہ غلام اس قیمت میں کوشش کرے گا۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ع].