حدیث نمبر: 23136
٢٣١٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم في رجل أعتق عبدًا له في مرضه ثم مات وعليه دين وليس ⦗١٦٤⦘ (له) (١) مال غيره، قال: [يسعى في قيمته، فإن كانت القيمة أكثر من الدين يسعى الغرماء في دينهم، ونظر ما بقي من شيء فللورثة ثلثاه وله ثلثه.
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کیا پھر فوت ہوگیا اور اس پر دین بھی ہو اور اس غلام کے علاوہ اس کے پاس مال بھی نہ ہو ، فرماتے ہیں وہ اپنی قیمت کی بقدر کوشش کرے گا، اگر اس کی قیمت قرض سے زیادہ ہو تو وہ قرض خواہوں کے لئے ان کے قرض کی کوشش کرے گا، جو کچھ باقی رہ گیا ہے اس میں غور کیا جائے گا، پھر ورثاء کا اس میں دو تہائی ہوگا اور اس کا ایک تہائی حصہ ہوگا۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23136
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23136، ترقيم محمد عوامة 22183)