مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يعتق عبده وليس له مال غيره باب: اس شخص کے بارے میں جو اپنا غلام آزاد کر دے ارو اس کی اس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد یا مال وغیرہ نہ ہو
حدیث نمبر: 23133
٢٣١٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن العلاء بن بدر عن أبي (يحيى) (١) (الأعرج) (٢) قال: سئل النبي ﷺ عن عبد أعتقه مولاه عند موته وليس له مال (غيره) (٣) وعليه دين، قال: فأمره النبي ﷺ أن يسعى في الدين (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو یحییٰ الاعرج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ غلام کو اس کے آقا نے اپنی وفات کے وقت آزاد کردیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا مال بھی نہیں ہے اور اس پر ( مالک پر ) دین بھی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ وہ غلام اپنے آقا کے قرض کے لئے کوشش کرے۔
حواشی
(١) في [ز]: (محي).
(٢) في [ع]: (الأزج).
(٣) في [ز]: (سواه).