مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه باب: غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
حدیث نمبر: 23095
٢٣٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة وابن نمير عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: قال: (النبي) (١) ﷺ: "إن كان موسرًا ضُمّن وإن كان معسرًا أعتق منه ما أعتق" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر وہ شخص مالدار ہو تو ضامن ہوگا۔ اور اگر مالدار نہ ہو تو جو اس نے حصہ آزاد کیا ہے وہ آزاد شمار ہوگا۔
حواشی
(١) في [ز]: (رسول اللَّه).