مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في (الرجلين) يشتركان (في السلعة) فيقوم على أحدهما بعشرة وعلى الآخر بتسعة باب: دو آدمی کسی سامان کے مالک ہوں ان میں سے ایک کو دس درہم اور دوسرے کو نو درہم میں ملے ہوں
حدیث نمبر: 23086
٢٣٠٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد عن ابن سيرين أنه قال في ثوب بين رجلين: نصفه على أحدهما بعشرين، ونصفه على الآخر (بعشرة) (١)، قالا: إن (باعاه) (٢) مساومة أو مرابحة فهو نصفان بينهما.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ ایک کپڑا دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھا ، ان میں سے ایک نے نصف بیس درہم میں اور دوسرے نے نصف دس درہم میں خریدا ۔ فرمایا اگر وہ دونوں اس کو مساومۃ اور مرابحۃً فروخت کریں تو منافع ان کے درمیان آدھا آدھا ہوگا۔
حواشی
(١) في [ط]: (بتسعة).
(٢) في [هـ]: (باعوه).