مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2308
باب: ایک آدمی اگر گھر میں نماز پڑھے تو وہ اذان اور اقامت کہے گا یا نہیں؟
في الرجل يصلي في بيته يؤذن ويقيم أم لا؟
حدیث نمبر: 2308
٢٣٠٨ - حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: بلغنا أن (رجالًا) (١) من أصحاب النبي ﷺ أحدهم إذا صلى في داره أذن بالأولى، والإقامة في كل صلاة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر ملی ہے کہ کچھ صحابہ کرام جب گھر میں نماز پڑھتے تو پہلی نماز کے لیے اذان کہتے تھے اور ہر نماز میں اقامت کہتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (رجلًا).
(٢) منقطع.