مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23064
باب: جو حضرات حیوان میں بیع سلم کو ناپسند کرتے ہیں
من كرهه
حدیث نمبر: 23064
٢٣٠٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) شعبة عن عمار صاحب السابري قال: سمعت سعيد بن جبير يسأل عن السلم في الحيوان فنهى عنه، (فقلت) (٢) (له) (٣): قد كنت بأذربيجان (سنين أو) (٤) سنتين نراهم يفعلونه ولا ننهاهم (٥) فقال سعيد: (أنثر) (٦) (بزي) (٧) عند من لا يريده كان حذيفة بن ⦗١٤٤⦘ اليمان ينهى عنه (٨).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے حیوان میں بیع سلم کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے اس سے منع فرمایا ۔ سوال کرنے والے نے کہا کہ میں کئی سال یا دو سال ملک آزر بیجان میں رہا، ہم انہیں حیوان میں بیع سلم کرتے ہوئے دیکھتے تھے اور انہیں اس سے منع نہیں کرتے تھے۔ حضرت سعید رحمہ اللہ نے فرمایا : کیا میں اپنی رائے ایسے لوگوں میں رکھوں جو اس کی قدر ہی نہیں کرتے ؟ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن الیمان رضی اللہ عنہ اس سے منع فرماتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (فقال).
(٣) زائدة في: [جـ، ز].
(٤) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٥) في [ط]: (ننها)، وفي [جـ]: (نهاهم).
(٦) في [أ]: (انثر)، وفي [جـ، ح، ط، ز]: (أنشر).
(٧) في [ط]: (بذي)، وفي [هـ]: (بذري).
(٨) منقطع؛ سعيد بن جبير لا يروي عن حذيفة، وعمار هو الدهني كما صرح به في ٨/ ٤١٠ برقم [٢٧٢٨٧] كتاب الأدب باب: من قال: لا يحدث بالحديث إلا عند من يريده.