مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
في الرجل يكون وحده فيؤذن أو يقيم باب: کیا اکیلا آدمی اذان اور اقامت کہے گا
حدیث نمبر: 2302
٢٣٠٢ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: سألته إذا كنت وحدي عليَّ أذان (١)؟ قال: نعم، أذّن وأقم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سوال کیا کہ جب میں اکیلے نماز پڑھوں تو کیا اذان دینا میرے لیے ضروری ہے ؟ انہوں نے فرمایا ہاں اذان بھی دو اور اقامت بھی کہو۔
حواشی
(١) في [أ] زيادة: (وأقيم).