مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23001
باب: پڑی ہوئی کوئی چیز ملے تو اُس کا کیا کرے؟
في اللقطة ما يصنع بها؟
٢٣٠٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) الأسود بن (شيبان) (٢) عن أبي نوفل (بن) (٣) أبي عقرب عن أبيه قال: التقطت بدرة فأتيت بها عمر بن الخطاب فقلت: يا أمير المؤمنين (أغنها) (٤) عني، (فقال) (٥): واف بها (الموسم) (٦)، (فوافيت) (٧) بها الموسم (٨) فعرفتها، فلم أجد أحدا يعرفها (٩). فأغنها عني، فقال: إلا أخبرك بخير (سبلها) (١٠) تصدق بها، فإن جاء صاحبها فاختار المال غرمت له وكان الأجر لك، وإن اختار الأجر كان الأجر له ولك ما نويت (١١).حضرت ابو عقرب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مجھے پیسوں کی ایک تھیلی ملی۔ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے امیر المؤمنین ! آپ میری طرف سے ان کی حفاظت کرنے کے لئے نائب بن جائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ایام حج میں اعلان کرنا، میں نے ایام حج میں اعلان کیا لیکن مالک کو نہ پایا، میں پھر آپ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ میری طرف سے حفاظت کے لئے نائب بن جائیں، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا تجھے ایک بہتر راستہ بتلاؤں، ان کو صدقہ کر دے، اگر پھر مالک آجائے اور مال مانگے تو نقصان کا ذمہ دار ہے، اور صدقہ کا اجر تجھے ملے گا، اور اگر وہ اجر کا طالب ہو تو اجر اس کو ملے گا اور تجھے وہی ملے گا جس کی تو نیت کرے گا۔