مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23

باب: وضو کے بعد کی دعا

في الرجل ما يقول إذا فرغ من وضوئه

حدیث نمبر: 23
٢٣ - حدثنا عباد بن العوام عن (عوف عن أبي) (١) المنهال أن أبا العالية رأى رجلا يتوضأ، فلما فرغ قال: اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين فقال: إن الطهور بالماء حسن، ولكنهم المتطهرون من الذنوب.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو المنہال فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ نے ایک آدمی کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، جب وہ وضو سے فارغ ہوا تو اس نے کہا ”اے اللہ ! مجھے توبہ کرنے والوں میں سے اور پاکی حاصل کرنے والوں میں سے بنا دے“ اس کی یہ دعا سن کر حضرت ابو العالیہ نے فرمایا کہ پانی کے ذریعہ پاکی حاصل کرنا تو خوب ہے لیکن (اس دعا میں) پاکی حاصل کرنے والوں سے مراد گناہوں سے پاک صاف ہو جانے والے لوگ ہیں۔

حواشی
(١) هكذا ورد الأثر في ١٣/ ٥٤٩ من المصنف، وانظر: تفسير ابن أبي حاتم (٢١٢٧) و (١٠٠٨٣).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 23
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38118، ترقيم محمد عوامة: 23»