مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2299
باب: کیا اکیلا آدمی اذان اور اقامت کہے گا
في الرجل يكون وحده فيؤذن أو يقيم
حدیث نمبر: 2299
٢٢٩٩ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول في الرجل يصلي وحده: يؤذن ويقيم، وقال ابن سيرين عن رجل كان يفقه: (يقيم و) (١) لا يؤذن إلا في صلاة الصبح فإنه يؤذن فيها ويقيم.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ اکیلا آدمی اذان بھی کہے گا اور اقامت بھی۔ حضرت ابن سیرین ایک فقیہ آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ (اکیلا نماز پڑھنے والا) اقامت کہے گا اذان نہیں دے گا، البتہ فجر کی نماز میں اذان بھی دے گا اور اقامت بھی کہے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].