مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في المكاتب (يسأل) فيعطى باب: مکاتب بدل کتابت کے لئے سوال کرے تو اُس کو عطا کیا جائے گا
حدیث نمبر: 22896
٢٢٨٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: مكاتب (سأل) (١) في رقبة أو أو رقبتين فاعطي عطاء، (فلما) (٢) (كثر) (٣) في عين أبي موسى ما أعطي، أمر به وبما أعطي (فأدخل) (٤) ثم نظر الذي سأل فيه فأعطاه إياه (فأخذ) (٥) الفضل فجعله في رقبته أو رقاب.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ مکاتب نے ایک یا دو لوگوں کی آزادی کے لیے سوال کیا، اس کو عطا کیا گیا، جب وہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی نظر میں کافی زیادہ ہوگیا، تو اس کو بلایا، وہ جو اس کو دیا گیا تھا وہ لے کر وہ حاضر ہوا، پھر آپ نے دیکھا ، جتنے کے سوال کیا گیا تھا اس کو عطا کیا اور جو باقی بچا وہ رکھ لیا اور اس سے ایک یا کئی غلاموں کو آزاد کیا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (سئل)، وفي [ز]: (يسأل).
(٢) في [ط]: (فإنما).
(٣) في [ز]: (كبر).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [أ، ب، د، هـ]: (فأخذه).