مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22883
باب: کافر اِس حال میں مسلمان ہو کہ اُس کے پاس اپنی زمین ہو
في الرجل يسلم وله أرض
حدیث نمبر: 22883
٢٢٨٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب أن دهقانة أسلمت (من نهر الملك) (١) فكتب عمر أن خيروها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نہر ملک کی ایک دہقان (زمیندار) عورت مسلمان ہوگئی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تحریر فرمایا : اس کو اختیار دے دو ۔
حواشی
(١) في [ز]: (في نهر الملوك).