مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يسلم وله أرض باب: کافر اِس حال میں مسلمان ہو کہ اُس کے پاس اپنی زمین ہو
حدیث نمبر: 22880
٢٢٨٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن سيار عن الزبير بن عدي أن دهقانًا أسلم على عهد علي فقال له علي: إن أقمت في أرضك رفعنا الجرية عن ⦗٩٨⦘ رأسك وأخذناها من أرضك، وإن تحولت عنها فنحن أحق بها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر بن عدی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ایک کسان مسلمان ہوا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا : اگر تو اپنی زمین پر قائم رہتا ہے تو ہم تیرے اوپر سے جزیہ ختم کردیں گے، اور تیری زمین سے (خراج) لیں گے، اور اگر تو اس سے پھرتا ہے تو ہم لوگ اس زمین کے زیادہ حقدار ہیں۔
حواشی
(١) منقطع؛ رواية الزبير بن عدي عن علي منقطعة.