مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2288
باب: کیا مسافر اذان دیں گے یا ان کے لیے اقامت ہی کافی ہے؟
في المسافرين يؤذنون أو (تجزئهم) الإقامة؟
حدیث نمبر: 2288
٢٢٨٨ - حدثنا محمد بن عبيد عن الأعمش عن مالك بن الحارث عن أبيه قال: كنا مع أبي موسى بعين التمر في دار البريد، فأذن وأقام، فقلنا له: (كيف) (١) ⦗٤٦٨⦘ (لو) (٢) خرجت إلى البرية؟ فقال: ذلك (وذا) (٣) سواء (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ہم عین التمر میں دار البرید (ڈاک خانے) میں حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے۔ انہوں نے اذان دی اور پھر اقامت کہی۔ ہم نے پوچھا کہ اگر آپ کسی ویرانے میں ہوں تو پھر بھی یونہی کریں گے۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ جگہ اور وہ جگہ ایک جیسی ہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، ك].
(٢) زيادة في [جـ، ك].
(٣) سقط: (وذا) في [ب] وفي [جـ]: (ذاك وذا).
(٤) مجهول؛ لحال الحارث، أخرجه البخاري في التاريخ ٤/ ٣٠٧، وأبو نعيم في كتاب الصلاة، وسعيد ابن منصور كما في فتح الباري ١/ ٣٣٦.