مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
في المسافرين يؤذنون أو (تجزئهم) الإقامة؟ باب: کیا مسافر اذان دیں گے یا ان کے لیے اقامت ہی کافی ہے؟
حدیث نمبر: 2285
٢٢٨٥ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الملك عن عطاء سئل عن المسافرين يؤذنون ويقيمون قال: تجزئهم الإقامة إلا أن يكونوا متفرقين فيريد أن يجمعهم (فيؤذن) (١) ويقيم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا مسافر اذان بھی کہیں گے اور اقامت بھی ؟ فرمایا کہ ان کے لیے اقامت کافی ہے البتہ اگر مسافر مختلف جگہوں میں بکھرے ہوں تو انہیں جمع کرنے کی غرض سے اذان و اقامت دونوں کہی جائیں گی۔
حواشی
(١) في [أ]: (ليؤذن).