مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
في المسافرين يؤذنون أو (تجزئهم) الإقامة؟ باب: کیا مسافر اذان دیں گے یا ان کے لیے اقامت ہی کافی ہے؟
حدیث نمبر: 2280
٢٢٨٠ - حدثنا ابن عليه عن أيوب عن ابن سيرين قال: كانوا (يؤمرون) (١) في السفر أن يؤذنوا ويقيموا، وأن يؤمهم أقرؤهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام سفر میں اذان اور اقامت دونوں کا حکم دیتے تھے نیز کہتے تھے کہ جو زیادہ قاری ہے وہ امامت کرائے۔
حواشی
(١) في [د]: (يأمرون).