مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في المكاتب يموت ويترك دينا وبقية من مكاتبته باب: مکاتب اس حال میں فوت ہو جائے کہ اس کے ذمہ بدل کتابت بھی ہو اور اُس پر قرض بھی ہو
حدیث نمبر: 22776
٢٢٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (أن) (١) حسن بن صالح وسفيان وابن أبي ليلى كانوا يقولون: إذا مات وعليه دين حل ما عليه، فيضرب المولى مع الغرماء بجميع المكاتبة.مولانا محمد اویس سرور
حسن ، حضرت سفیان اور حضرت ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام فوت ہوجائے اور اس پر قرض باقی ہو پھر جو کچھ اس پر تھا وہ ( فوراً ) واجب الاداء ہوجائے گا، اور اس کے آقا کو تمام مال مکاتبت میں قرض خواہوں کے ساتھ ملائیں گے ۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (عن).