مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
في المسافرين يؤذنون أو (تجزئهم) الإقامة؟ باب: کیا مسافر اذان دیں گے یا ان کے لیے اقامت ہی کافی ہے؟
حدیث نمبر: 2277
٢٢٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد العزيز بن محمد الدراوردي عن ابن أخي الزهري عن عمه عن محمد بن جبير: أن النبي ﷺ لم (يكن) (١) يؤذن في شيء من الصلاة في السفر إلا بإقامة إلا في صلاة الصبح فإنه كان يؤذن ويقيم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن جبیر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں نمازوں کے لیے اذان کا حکم نہیں دیتے تھے بلکہ صرف اقامت کا فرماتے تھے البتہ فجر کی نماز میں اذان اور اقامت دونوں ہوا کرتی تھیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].