مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يسلم فيقول: ما كان من حنطة فبكذا باب: کوئی شخص بیع سلم کرتے ہوئے یوں کہے : جو کچھ گندم میں سے ہے وہ اتنے کا ہے
حدیث نمبر: 22742
٢٢٧٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن عبد الملك عن عطاء في رجل أسلم في شيء معلوم إلى أجل معلوم، فإن لم يدفعه فكذا وكذا (لشيء) (١) آخر معلوم، قال: لا يصلح.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطا رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص کسی متعین چیز میں متعین وقت کے لئے بیع سلم کرے اگر وہ اس کو اتنی نہ دے سکے تو اتنی مقدار میں کوئی اور متعین چیز دے سکتا ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا یہ درست نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (الشيء)، وكذلك في: [جـ].