مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل (يكري) من الرجل غلامه أو نحو ذلك باب: کسی شخص کا کسی سے غلام اجرت پر لینا
حدیث نمبر: 22728
٢٢٧٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن في رجل آجر غلامه سنة ثم أراد أن يبيعه قال: يبيعه إن شاء.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنا غلام ایک سال کے لئے اجرت پردے دے پھر وہ دورانِ سال اس غلام کو فروخت کرنے کا ارادہ کرے ، فرمایا اگر وہ چاہے تو اس کو فروخت کرسکتا ہے۔