حدیث نمبر: 22713
٢٢٧١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن سلمة بن علقمة عن ابن سيرين قال: سألت عبيدة عن قوله: ﴿وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ﴾، قال: إنما هو (قرض) (١)، ألا ترى إلى قوله: ﴿فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُوا عَلَيْهِمْ﴾ [النساء: ٦].مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدۃ رحمہ اللہ سے دریافت کیا اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَمَنْ کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ وَمَنْ کَانَ فَقِیرًا فَلْیَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ } سے کیا مراد ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا اس سے مراد قرض ہے، کیا آپ دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : { فَإِذَا دَفَعْتُمْ إلَیْہِمْ أَمْوَالَہُمْ فَأَشْہِدُوا عَلَیْہِمْ } جب تم ان کے مال انہیں دو تو اس پر گواہ بناؤ۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (فرض).