مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22711
باب: یتیم کا مال کھاناجرمِ عظیم ہے
في الأكل من مال اليتيم
٢٢٧١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن عمرو بن دينار عن (الحسن العرني) (١) رجل من أهل الكوفة أن رجلا قال: يا رسول اللَّه (أضرب يتيمي؟ قال) (٢): "أضربه مما كنت ضاربًا (منه) (٣) ولدك" قال: فما آكل من ماله؟ قال: "بالمعروف (٤) غير متأثل من ماله ولا (واقيًا) (٥) مالك بماله" (٦).حسن عرنی، جو اہلِ کوفہ کے ایک شخص ہیں، روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضور اکرم ﷺ سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میں اپنے زیر تربیت یتیم کو مار سکتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کو اتنا ہی مارو جتنا کہ اگر اس کی جگہ تمہارا اپنا بیٹا ہوتا تو اس کو مارتے، اس شخص نے عرض کیا کہ میں اس کے مال میں سے کتنا اور کیسے استعمال کرسکتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اچھے اور معروف طریقے سے، اس کے مال سے اپنے لیے مال جمع کیے بغیر اور اس کے مال کے ذریعے اپنے مال کو بچائے بغیر استعمال کرسکتے ہو۔