مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22693
باب: ایک شخص اپنے مدبر (غلمان یا برائیں) کے ساتھ مکاتبہ (معاہدہ) کرتا ہے، پھر وہ مر جاتا ہے اور اس کے مکاتبہ میں کچھ بقایا (ادائیگی) باقی ہے
في الرجل يكاتب (مدبره) ثم يموت وعليه من (مكاتبته) شيء
٢٢٦٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن أبي حمزة السكري عن يزيد النحوي عن مجاهد عن أبي هريرة قال: دبرتْ امرأة من قريش غلامًا لها ثم أرادت أن (تكاتبه) (١)، فكتب الرسول إلى أبي هريرة فقال: " (كاتبه) (٢)، فإن أدى مكاتبته فذاك. وإن حدث (بك) (٣) حدث عتق"، قال: وأراه ما كان عليه (له) (٤) (٥).حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قریش کی ایک عورت نے اپنے غلام کو مدبر بنایا، پھر اس نے اسے مکاتب بنانا چاہا، تو قاصد نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو لکھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس کو مکاتب بنا لو، پھر اگر وہ اپنا بدل کتابت ادا کر دے تو ٹھیک ہے، اور اگر تمہیں کوئی حادثہ پیش آجائے (یعنی تمہارا انتقال ہوجائے) تو وہ آزاد ہوجائے گا۔ راوی فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ جو کچھ اس کے ذمہ باقی ہوگا وہ اسی کا ہوگا۔ (بیہقی 314)