مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22645
باب: جب کیل اور وزن کو نام لے کر متعین کر لیا جائے تو پھر کیل کر دینا چاہیے
من قال: إذا سمى الكيل والوزن فليكل
٢٢٦٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي زائدة وابن أبي (غنية) (١) (عن عبد الملك بن أبي (غنية)) (٢) (٣) (عن الحكم) (٤) قال: قدم لعثمان طعام (على) (٥) عهد النبي ﷺ فقال: "اذهبوا بنا إلى عثمان نعينه على بيع طعامه"، فقام إلى جنبه وعثمان يقول: في هذه الغرارة كذا وكذا وأبيعها بكذا وكذا، فقال رسول اللَّه ﷺ: "إذا سميت فكل" (٦).حضرت حکم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے لئے کھانے کا سامان آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : چلو ہمارے ساتھ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس تاکہ کھانے کا سامان فروخت کرنے میں ہم ان کی مدد کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پہلو میں کھڑے ہوگئے، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے کہ اس بوری میں اتنا اتنا ہے اور میں اس کو اتنے اتنے میں فروخت کروں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم نام لے کر متعین کردو تو کیل کردیا کرو۔