مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يشتري المتاع أو الغلام فيجد (ببعضه) عيبا باب: کوئی شخص سامان یا غلام خریدے پھر اُس کے بعض حصہ میں عیب پائے
حدیث نمبر: 22612
٢٢٦١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن الشيباني عن شريح في الرجل يشتري المتاع صفقة فيجد ببعضه عيبًا قال: يأخذه جميعًا (أو يرده جميعًا) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک ہی معاملہ میں بہت سا سامان خریدے، پھر بعض میں عیب پائے تو وہ سارا رکھ لے یا سارا واپس کر دے۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].