مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من (كره) أن يعطي الأرض بالثلث والربع باب: جو حضرات بٹائی پر زمین دینے کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 22574
٢٢٥٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر بن أيوب عن جعفر بن برقان عن ثابت ابن الحجاج عن زيد بن ثابت قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن المخابرة، (قال) (١): قلت: وما المخابرة؟ قال: أن تأخذ الأرض بنصف، أو ثلث، أو ربع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بٹائی پر زمین دینے سے منع فرمایا ہے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا مخابرۃ سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ زمین نصف یا ثلث پر بٹائی پر دینا۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].