مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من لم ير بالمزارعة بالنصف (والثلث) والربع بأسا باب: جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
حدیث نمبر: 22559
٢٢٥٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن يحيى (بن) (١) سعيد أن عمر بن عبد العزيز كان يأمر بإعطاء الأرض بالثلث والربع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز نے زمینوں کو مزارعۃ بالثلث اور ربع پر دینے کا حکم فرمایا تھا۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).