مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22545
باب: جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
من لم ير بالمزارعة بالنصف (والثلث) والربع بأسا
حدیث نمبر: 22545
٢٢٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك (بن) (١) عبد اللَّه عن إبراهيم (بن) (٢) مهاجر قال: سألت موسى بن طلحة فحدثني أن عثمان أقطع خبابًا أرضًا، وعبد اللَّه أرضًا، وسعدًا أرضًا، وصهيبًا أرضًا، فكلا جاريّ قد رأيته يعطي أرضه بالثلث والربع: عبد اللَّه وسعدًا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن مہاجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت موسیٰ بن طلحۃ سے مزارعۃ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے مجھے بتایا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت خباب، حضرت عبد اللہ ، حضرت سعد اور حضرت صہیب رضی اللہ عنہم میں سے ہر ایک کو ایک ایک زمین بطور جاگیر دی، اور میرے دونوں پڑوسیوں حضرت عبد اللہ اور حضرت سعد کو میں نے دیکھا کہ وہ اپنی زمین مزارعۃ بالثلث اور ربع کے تحت دیتے تھے۔
حواشی
(١) في [ط، ح، هـ]: (عن).
(٢) في [ط]: (عن).