مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من رخص في اقتضاء الذهب من الورق باب: جن حضرات نے سونے اور چاندی اور ایک دوسرے کے بدلے دینے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 22527
٢٢٥٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن داود بن أبي هند عن سعيد بن جبير، قال: رأيت ابن عمر يكون عليه، الورق فيعطي بقيمته دنانير (١) إذا قامت على سعر ويكون عليه الدنانير فيعطي الورق بقيمتها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا آپ پر چاندی لازم تھی آپ نے اس کی قیمت میں دینار دے دئیے، اور آپ پر دینار لازم تھے آپ نے اس کی قیمت میں چاندی دے دی۔
حواشی
(١) في [أ] زيادة: (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة).