مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كره للرجل أن يبيع البيع ويستثني بعضه باب: جو حضرات اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کوئی شخص بیع کرے اور اس میں بعض مجہول حصہ مستثنیٰ کر لے
حدیث نمبر: 22516
٢٢٥١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمرو بن عامر عن قتادة عن سالم أنه كره أن يستثني كيلًا أو سلالًا أو (كرارًا) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ بیع میں کچھ کیل، کُرّ یا خاص برتن مستثنیٰ کر لئے جائیں۔
حواشی
(١) في [جـ]: (إكرارًا).