مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22465
باب: دو آدمیوں کا کسی چیز کے بارے میں جھگڑا ہو جائے پھر ان میں سے ایک گواہ پیش کر دے تو کیا حکم ہے؟
في الرجلين يختصمان في الشيء فيقيم أحدهما بينته
حدیث نمبر: 22465
٢٢٤٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك (عن) (١) تميم بن طرفة أن رجلين ادعيا بعيرًا، فأقام كل واحد (منهما) (٢) البينة أنه له، فقضى به النبي ﷺ أنه بينهما (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت تمیم بن طرفۃ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ دو آدمیوں نے ایک اونٹ کے متعلق دعویٰ کیا اور ہر ایک نے گواہ پیش کر دئیے کہ یہ اس کا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ یہ ان دونوں کا ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (بن).
(٢) سقط من: [ز].