مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في بيع الرقم باب: گاہک سے بیع مرابحہ کرنے یا اسے دھوکہ دینے کے لیے کپڑے وغیرہ پر قیمت لکھ کر چٹ لگا دینا
حدیث نمبر: 22453
٢٢٤٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: من أحب بيوعهم إليَّ: بيع الرقم.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک سب سے پسندیدہ بیع وہ ہے جس میں قیمت لکھ کر چٹ لگا دی جائے۔