مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يلتقط الصبي فينفق عليه باب: کسی شخص کو کوئی بچہ ملے اور وہ اُس کو پا لے اور اُس پر خرچ کرے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
حدیث نمبر: 22446
٢٢٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر في الرجل ينفق على (اللقيط) (١) قال: لا شيء له.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی لقیط ( گرے پڑے بچہ ) پر خرچ کرے تو ( بعد میں ) اس بچہ پر کچھ لازم نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (اللقيطة).