مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل (يبيع) البيع مما يكال فيرفع للظروف منه شيء باب: کوئی شخص پیمانے کے ذریعے ناپی جانے والی چیز بیچے اور برتن کے بدلے میں کچھ نکال لے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 22396
٢٢٣٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أيوب أبي العلاء، عن قتادة وأبي هاشم قالا: في الرجل يشتري السمن والعسل على أن (يرفع) (١) من الظروف كذا وكذا، فزعموا أنه مكروه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ اور حضرت ابو ہاشم سے دریافت کیا گیا کہ کوئی بھی شخص گھی یا شہد کی بیع اس طرح کرے کہ برتن کے بدلے میں کچھ خاص مقدار کا اضافہ کرے تو انہوں نے اس طرح کرنے کو ناپسند سمجھا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يدفع).