مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كره الحجر على الحر، ومن رخص فيه باب: جو حضرات آزاد شخص کو تجارت سے روکنے کو ناپسند کرتے ہیں اور جو حضرات اُس کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 22362
٢٢٣٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن عبد الملك بن المغيرة ⦗٥١٩⦘ قال: كتب نجدة إلى ابن عباس يسأله عن الشيخ الكبير الذي قد ذهب عقله أو أنكر عقله، فكتب إليه إذا ذهب عقله أو أنكر عقله حجر عليه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن مغیرۃ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نجدۃ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو لکھا اور دریافت کیا کہ وہ بوڑھا شخص جس کی عقل زائل ہوچکی ہو یا ناسمجھ ہوچکا ہو، ( اس کا کیا حکم ہے ؟ ) آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو لکھا کہ جب اس کی عقل زائل ہوجائے یا وہ ناسمجھ ہوجائے تو اس کو تجارت وغیرہ سے روک دیا جائے گا۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.