مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كره الحجر على الحر، ومن رخص فيه باب: جو حضرات آزاد شخص کو تجارت سے روکنے کو ناپسند کرتے ہیں اور جو حضرات اُس کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 22361
٢٢٣٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن حصين قال: شهدت شريحا (وأتاه) (١) رجل ومعه ابن أخيه قد استعدى عليه، فقال (٢) الرجل: إن ابن أخي يكثر (٣) السكر، يعرّض (٤) بالشراب، قال شريح: أمسك عليه ماله، وأنفق عليه بالمعروف، قال: وكان ابن أخيه قد خرجت لحيته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس حاضر تھا ایک شخص آیا اس کے ساتھ اس کا بھتیجا تھا جس کے خلاف وہ مدد چا ہ رہا تھا، اس شخص نے عرض کیا کہ یہ میرا بھتیجا نشہ آور اشیاء بہت کھاتا ہے (اس کا اشارہ شراب کی طرف تھا) حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا اس کا جیب خرچ روک دے اور اس پر اچھے طریقے سے خرچ کر، حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے بھتیجے کی داڑھی کے بال آ چکے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (فأتاه).
(٢) في [ط]: زيادة (إن).
(٣) في [ع]: زيادة (أكل).
(٤) في [أ، هـ]: زيادة (عليه).