مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22353
باب: اگر کوئی باندی خود کو آزاد قرار دے (اور اس سے شادی کرلی جائے تو) کیا حکم ہے؟
في الأمة تزعم أنها حرة
٢٢٣٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن أشعث عن الشعبي قال: سألته عن جارية أبقت (١) من أرض إلى أرض أخرى فأتت قومًا، فزعمت أنها ⦗٥١٧⦘ حرة، فرغب فيها رجل فتزوجها فولدت (له) (٢) أولادًا ثم علموا أنها أمة، فجاء مولاها فأخذها، قال: يأخذ المولى أمته، ويفدي الأبُ أولادهَ (بغرة) (٣) غرة.حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک باندی ایک شہر سے بھاگ کر دوسرے شہر چلی گئی، اور ایک قوم کے پاس آ کر اپنے آپ کو آزاد ظاہر کیا، تو اس میں ایک شخص نے رغبت کی اور اس کو پسند کر کے اس کے ساتھ نکاح کرلیا اور اس سے کچھ بچے بھی ہوگئے، پھر پتہ چلا کہ وہ تو باندی ہے اور اس کا آقا بھی آگیا تو کیا وہ اس باندی کو لے جاسکتا ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ آقا اپنی باندی کو لے جائے گا اور بچوں کا باپ اپنے بچوں کا فدیہ دے گا، ہر بچے کے بدلے ایک غرہ ( غلام یا باندی) ۔