مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يعطي الرجل (الدراهم) بالأرض ويأخذ بغيرها باب: کوئی شخص کسی آدمی کو ایک شہر میں پیسے دے اور دوسرے شہر میں پہنچ کر اُس سے وصول کر لے
حدیث نمبر: 22319
٢٢٣١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن (الرؤاسي) (١) عن دينار قال: سألت الحسن: أعطي الصراف الدرهم بالبصرة وآخذ السفتجة، آخذ مثل دراهمي بالكوفة، فقال: إنما يفعل ذلك من أجل اللصوص، لا خير في قرض جر منفعة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن رحمہ اللہ سے دریافت کیا : صراف کو بصر ہ میں دراہم دے کر اس سے رسید حاصل کی جاسکتی ہے ؟ اس جیسے دراہم کوفہ میں جا کر اس سے وصول کر لیئے جائیں ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : یہ چوروں کی وجہ سے ایسا کیا جاتا ہے، البتہ اس قرض میں کوئی خیر اور بھلائی نہیں ہے جس میں نفع ( سود ) ہو۔
حواشی
(١) في [أ، ط]: (الدواسي).