حدیث نمبر: 22274
٢٢٢٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا موسى بن عُليّ (بن) (١) رباح عن أبيه قال: كنت عند ابن عباس فأتته امرأة فقالت: إني امرأة من أهل العراق ولي غلام حجام، ويزعم أهل العراق أني آكل ثمن الدم، فقال: إنهم لا يزعمون شيئًا، إنما تأكلين خراج غلامك، ولست تأكلين ثمن الدم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں ایک خاتون حاضر ہوئی اور عرض کیا میں عراق سے ہوں، میرا ایک غلام ہے جو حجامت کرتا ہے، عراق کے لوگوں کا خیال ہے کہ میں خون کی کمائی کھاتی ہوں، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ کچھ بھی گمان نہیں کرتے، تو اپنے غلام کی کمائی کھاتی ہے، خون کی کمائی نہیں کھاتی۔
حواشی
(١) في [أ]: (عن).