مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22272
باب: حجام کی کمائی کا بیان
في كسب الحجام
حدیث نمبر: 22272
٢٢٢٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو (جناب) (١) عن أبي جميلة (الطُهَوي) (٢) قال: سمعت (عليًا) (٣) يقول: احتجم رسول اللَّه ﷺ[ثم قال للحجام حين فرغ: "كم خراجك؟ " قال: صاعان، قال: فوضع عنه صاعًا قال: فأمرني فأعطيته صاعًا (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے پھر حجام سے دریافت کیا کہ تیرا خراج (مالکوں کو دی جانے والی مقررہ رقم) کتنا ہے ؟ اس نے عرض کیا کہ دو صاع۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خراج میں سے ایک صاع کم کروا دیا۔ حضور ﷺ نے مجھے حکم دیا اور میں نے اس کو ایک صاع دے دیا۔
حواشی
(١) في [أ، ط]: (خباب).
(٢) في [أ، ح]: (الطهيري)، وفي [ط]: (الطهري).
(٣) سقط من: [ط].