حدیث نمبر: 22268
٢٢٢٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابن أبي ليلى (عن) (١) نافع عن ابن عمر أن أبا طيبة حجم النبي ﷺ (فسأله) (٢): "كم خراجك؟ " قال: (ثلاثة) (٣) آصع، قال: فوضع عنه من خراجه صاعا وأعطاه (أجره) (٤) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ابو طیبہ نامی حجام سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور اس سے پوچھا تیری کتنی اجرت ہے ؟ اس نے عرض کیا تین صاع ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے ایک صاع کم کرو ا کر اس کو اس کا اجر ( دو صاع) عطا فرمایا۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (و).
(٢) في [ز]: (وسأله).
(٣) في [أ، ح]: (ثلاث).
(٤) في [أ، هـ]: (أجرًا).