حدیث نمبر: 22266
٢٢٢٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن (حرام) (١) بن سعد بن محيصة أن أباه سأل النبي ﷺ عن كسب الحجام، فنهاه عنه فلم يزل يكلمه حتى قال: أعلفه ناضحك، أو أطعمه رقيقك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حرام بن سعد بن محیّصۃ رحمہ اللہ کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حجام کی کمائی کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا، وہ مسلسل آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کلام کرتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اُن پیسوں سے اونٹ کو چارہ ڈال دو یا غلام کو کھلا دو ۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (حزام).